وزیر اعظم عمران خان کا مودی سے ٹیلی فونک رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

   وزیر اعظم عمران خان اور ھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور ھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے دوسری بار انتخابات میں جیت پر مبارک باد دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے انتخابات میں کام یابی پر مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم سے کہا کہ خواہش ہے اپنے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں۔

ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ تین دن قبل بھی وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں کام یابی پر ٹویٹر پر نریندر مودی کو مبارک باد دی تھی، جس کا بھارتی وزیر اعظم نے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں، نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 345 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store