چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے نائب صدر وانگ کشان اسکرین گریب چین کے نائب صدر وانگ کشان

عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر وانگ کشان تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

چین کے نائب صدر پاکستان پہنچ گئے ہیں، شاہ محمود نے ان کا استقبال کیا، وانگ کشان صدر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

چینی نائب صدر کے دورے میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، چینی نائب صدر لاہور بھی جائیں گے جہاں وہ تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے چینی نائب صدر وانگ کشان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے میں مختلف معاہدوں اور یادواشتوں پر دستخط ہوں گے، چین کے نائب صدر مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

شاہ محمود نے کہا کہ 3 روزہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ پاک چین باہمی تعلقات کتنے گہرے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store