سندھ حکومت کے ساتھ ریل کی حد تک سپورٹ کو تیار ہوں: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جہیز میں ہمیں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ غریب کسان کے بیٹے کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی ون انہوں نے ہی پاس کروائی ہے، کراچی سرکلر ریلوے اور گرین لائن کے راستے الگ الگ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے 43 میں سے 34 کلو میٹر ٹریک آج کلیئر کر دیا ہے، ہم 15 دن میں 43 کلو میٹر کلیئر کر کے سندھ حکومت کو دے دیں گے۔ یہ 3 سے 4 دن سختی کے دن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں میں ایڈز پھیلانے والے سندھ کے حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہیئے۔ ساری سیاسی باتیں ایم کیو ایم کی افطار پارٹی میں کروں گا۔ سندھ حکومت کے ساتھ ریل کی حد تک سپورٹ کو تیار ہوں۔ بلاول ایڈز کے خلاف اشتہار بنائیں میں سپورٹ کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہیز میں ہمیں جو ملا ہے اس کی سزا ساری قوم کو مل رہی ہے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ غریب کسان کے بیٹے کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو جیتنا تھا میں جانتا تھا۔ یہ واحد سیاستدان ہے جو امریکا کی جیب کی گھڑی بن گیا۔ بھارت کا فائدہ اسی میں ہے کہ ایک مضبوط پاکستان زندہ رہے۔ مودی نے کسی مسلمان سے ووٹ مانگا نہ کسی کو ٹکٹ دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر منصوبے سے متعلق اقدامات ہو رہے ہیں، 43 میں سے 34 کلو میٹر سے تجاوزات ہم نے صاف کردیں۔ 260 ارب روپے ایکنک میں سندھ حکومت نے منظور کروائے۔ ڈالر قیمتوں میں اضافہ نواز شہباز کی مرہون منت ہے۔

install suchtv android app on google app store