پاکستان خطےمیں کشیدگی کم کرنےکیلئےاپنی مفاہمتی کوششیں جاری رکھےگا: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی وفد کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ہے اسکرین گریب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی وفد کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ہے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن واستحکام یقینی بنانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنی مفاہمتی کوششیں جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن واستحکام یقینی بنانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنی مفاہمتی کوششیں جاری رکھے گا۔

شاہ محمو دقریشی نے پاکستانی وفد کی جبکہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایرانی وفد کی قیادت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام دیرینہ تنازعات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ تمام فریقین کو صبروتحمل کامظاہرہ کرنا چاہیے۔

ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاکہ ان کا ملک خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ایران کے حالیہ دورے کے موقع پر کئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فریقین نے دوطرفہ معاملات میں تعاون جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔

install suchtv android app on google app store