نفیسہ شاہ کا وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ فائل فوٹو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی نے وزیر آبی وسائل کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ فیصل واوڈا کے ملازم شیر نواز کے نام پر چھیالیس کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ مودی ایک بار پھر بھارت پر مسلط ہوچکے ہیں۔ تبدیلی سرکار کہتی تھی مودی انتخابات جیت گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔ اب وزیراعظم فون اٹھائیں اور مودی سے بات کریں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم تین گروپوں کو نواز نے کیلئے لائی گئی تاکہ عمران خان کے چندے والے دوستوں، داؤد گروپ اور شبر زیدی گروپ کو نوازا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے ملازم شیر نواز کے نام پر چھیالیس کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اسی طرح مالم جبہ کیس میں وزیردفاع، وزیراعلیٰ پختونخواہ ملوث ہیں۔ جبکہ دیگر حکومتی عہدیداروں پر بھی سنگین الزامات ہیں، لیکن وہ نیب کو نظرنہیں آتے۔

install suchtv android app on google app store