وزیرِاعظم کی بجلی، گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت

وزیرِاعظم کی بجلی، گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت فائل فوٹو وزیرِاعظم کی بجلی، گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت

وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بجلی اور گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور چوری میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو وزیر توانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی ندیم بابر سے ملاقات کے دوران دی۔

وزیر ِتوانائی نے وزیرِاعظم کو توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی اصلاحات اور خصوصاً بجلی اورگیس چوری کی روک تھام کے سلسلہ میں چلائی جانے والی ملک گیر مہم میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

وزیرِاعظم نے بجلی اور گیس چوری کی روک تھام کی کامیاب مہم پر وزیرِ توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store