شاہ محمود ایس سی او وزرا کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکک پہنچ گئے

شاہ محمود ایس سی او وزرا کونسل کےاجلاس میں شرکت کیلئے بشکک پہنچ گئے فائل فوٹو شاہ محمود ایس سی او وزرا کونسل کےاجلاس میں شرکت کیلئے بشکک پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچے ہیں۔ پاکستانی سفیر اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔

اجلاس آج شروع ہورہا ہے جس میں اہم دستاویزات کی منظوری دی جائے گی جس کی بعد میں سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں توثیق کی جائے گی جو آئندہ ماہ بشکیک میں ہوگا۔وزیرخارجہ اجلاس کی ابتدائی نشست سے خطاب کریں گے۔ 

بشکیک روانگی سے قبل صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اجلاس کے دوران ان کے پاس آٹھ ممالک کے وزرا خارجہ کے ساتھ خیالات کے تبادلے کا موقع ہوگا۔

اس کے علاوہ وہ چین اور روس کے وزرا خارجہ سمیت اعلیٰ شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو ایران کے حوالے سے علاقائی صورتحال پر تشویش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کے 5 رکن ممالک کے دو اہم ملکوں کے وزرا خارجہ سے ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ اس معاملے پر ان کی رائے حاصل کی جاسکے۔

install suchtv android app on google app store