جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: احتساب عدالت نے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی

احتساب عدالت نے  آصف زرداری اور کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی ہے اسکرین گریب احتساب عدالت نے آصف زرداری اور کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی ہے

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے معزز جج محمد ارشد ملک نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانہ ہوگئے۔

عدالت میں سماعت کے دوران عبدالغنی مجید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزم کے پروڈیکشن آرڈرجاری ہوئے تھے لیکن وہ بیمار ہیں۔

دوسری جانب حسین لوائی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو ایف آئی اے نے گرفتارکیا تھا، حسین لوائی کو مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا جائے۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حسین لوائی کوبھی آزاد رہ کر ٹرائل کا سامنا کرنےکی اجازت دی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے حسین لوائی کی رہائی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس نیب کومنتقل ہوا ہے توملزمان کی حیثیت بھی برقرار رہے گی، ملزم کی رہائی کی درخواست خارج کی جائے۔

احتساب عدالت نے حسین لوائی اور طٰہ رضا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیسزکی منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، رجسٹرار آفس نے اپیل دائرکرنے کے لیے مزید 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپورکی کیس منتقلی فیصلے کے خلاف اپیل دائرنہ ہوسکی۔

بعدازاں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پانچویں مرتبہ پیش ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store