اقوام متحدہ کو شورش زدہ خطوں میں فوج بھیجنے والے ممالک سے فائدہ اٹھانا چاہیئے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی اسکرین گریب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، بانی رکن ہونے کی حیثیت سے پاکستان اسکی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں امن ساز کمیشن کی کارکردگی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو شورش زدہ خطوں میں فوج بھیجنے والے ممالک سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، بانی رکن ہونے کی حیثیت سے پاکستان اسکی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہے۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ متعلقہ ممالک کی ترجیحات کو نظرانداز کر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی سے شدید نقصان پہنچتا ہے۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی روک کر وسائل عوام کی فلاح پر استعمال ہوسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store