بھارت علاقائی امن کی خاطر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے: وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کے برسراقتدارآنے پرعلاقائی امن کی خاطر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جنگ سے ہمیشہ تباہی آتی ہے اور خصوصاً جب دونوں ملکوں کے پاس ایٹمی طاقت ہوتو اس بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

وفاقی وزیر نے افسوس ظاہر کیا کہ کشمیر جل رہا ہے کیونکہ بھارت اپنی فوج اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا اورانٹرنیٹ کے جدید دورمیں کشمیریوں کی آوازکو دبایا نہیں جاسکتا۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ یورپی کمیشن اور اقوام متحدہ نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو نے پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارت کلبھوشن کی رہائی چاہتا ہے تاہم اس پر پاکستانی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store