پاکستان نے مختلف سفارتخانوں میں اٹھارہ نئے سفیر اور کونسل جنرل تعینات کر دیئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان کے مختلف سفارتخانوں میں اٹھارہ نئے سفیر اور کونسل جنرل تعینات کردیئے گئے ہیں جس کا اعلان وزیر خارجہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔

چین، بھارت، جاپان اور ملائیشیا سمیت 18 ممالک میں پاکستان کے سفارتخانوں میں نئی تعیناتیاں کردیں گئیں۔ وزیر خارجہ نے ویڈیو بیان میں تعیناتیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چین میں پاکستان کے سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں وہاں سینیئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ نئی دہلی میں معین الحق کو پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق معین الحق کو فرانس سے نئی دہلی بھیجا جا رہا ہے جبکہ ٹوکیو کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ خارجہ امتیاز احمد کو سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ برسلز میں ظہیر جنجوعہ، ملائیشیا میں ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ، پرتگال میں جاوید خٹک، نیروبی میں سیدہ ثقلین، سنگاپور میں رخسانہ افضل چیک، ریپبلک کیلئے خالد جمالی، الجیریا میں عطاء المنعم شاہد، سوڈان میں سرفراز احمد سپرا، دوشنبہ میں عمران حیدر، برونائی میجر جنرل عبدالعزیز طارق، بوسنیا میں میجر جنرل محمد خالد راؤ غلام دستگیر کو تعینات کیا گیا ہے۔

جبکہ ماسکو میں موجود سفیر قافی خلیل اللہ کو بہتر کارکردگی پر 6 ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفیر معظم کو سپیشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ انکی جگہ کویت میں موجود سفیر کو تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح خالد مجید کونسل جنرل جدہ اور عائشہ عباس خان کونسل جنرل نیویارک تعینات کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store