چین کی پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش

چین کی پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش فائل فوٹو چین کی پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش

چین نے پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی اکیڈمک سائنس کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ چین نے پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

چینی وفد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرے گا۔ چینی نائب سفیر نے پاکستانی شہریوں کو تربیتی پروگرامز کے لیے چین بھیجنے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ چین پاکستان کی لیبارٹریز کو عالمی معیار کے مطابق قائم کرنے میں مدد کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا منیب الرحمٰن اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دے رہے ہیں، تشریف لائیں اور خود دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنسی طور پر چاند کے اصل مقام کا تعین کرنا بہت آسان ہے، چاند کے اصل مقام کے تعین کے لیے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

install suchtv android app on google app store