عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پی آئی اے ملازمین کی نظر ثانی کی درخواستیں خارج کردی

عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پی آئی اے ملازمین کی نظر ثانی کی درخواستیں خارج کردی فائل فوٹو عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پی آئی اے ملازمین کی نظر ثانی کی درخواستیں خارج کردی

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں پی آئی اے کے ملازمین کی نظر ثانی کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی آئی اے کے آٹھ ملازمین کی نظر ثانی اور متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عظمت نے درخواست گزاروں کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اپنے فیصلے پر کیا نظر ثانی کرے، عدالت کا ادب و احترام ہی نہیں رہا سپریم کورٹ کا مذاق بنایا ہوا ہے،کیوں نہ فیصلے میں نظر ثانی کر کے جعلی ڈگری والوں کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم دیں۔

اس موقع پر وکیل نے کہا کہ متعلقہ عدالتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے ہماری بات سننے کو تیار نہیں،اعلی عدالت کےحکم کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے متعلقہ عدالتوں کو قانون کے مطابق پی آئے اے ملازمین کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے نظر ثانی کی درخواستیں خارج کردیں۔

یاد رہے کہ انتیس دسمبر دوہزار اٹھارہ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے جعلی ڈگری پر تین کپتانوں سمیت پچاس سے زائد ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store