سب لوگ این آر او مانگ رہے ہیں: وزیرریلوے شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ” یہ سب لوگ این آر او مانگ رہے ہیں ، میں نے کہا دیدیو انہیں ، ان کے پاس پیسے ہیں کرائے پر لوگ لے آئیں گے، عمران خان نے جواب دیا کہ کچھ بھی ہو جائے میں این آر او نہیں دوں گا ۔“

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا، اسد عمر سے کوئی بھی بات ہو سکتی تھی، اب شیخ آیا ہے، کچھ نہیں کہہ سکتا، کراچی سرکلر ریلوے سی پیک کے تحت مکمل کیا جائے گا، میری غیر سنجیدہ باتوں کو چلایا جاتا ہے سنجیدہ باتوں کو نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ کے سی آر کے بیس کلومیٹر ٹریک کو بحال کردیا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ 15 دن میں پینتالیس کلومیٹر کے سی آر کو بحال کرینگے۔

وزیر ریلوے نے کہا لاڑکانہ کے غریب عوام کو کیا ملا ہے ، لاڑکانہ سے زیادہ دنیا میں کہیں ایچ آئی وی کے اتنے مریض نہیں ملیں گے، کم سے کم وزیر صحت کو تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا بلاول انسداد ایڈز کا اشتہار نکالیں گے تو تعاون کروں گا، مئیر کراچی بھائی ہے، ایم کیو ایم سے اچھے تعلقات رہے ہیں، ہمیں کے سی آر کو ہر قیمت پر چلانا ہے ،ایم ایل این ون کے لیے جتنے زمین چاہیے وہ حاضر ہے ، ایم ایل ون کو اندرون سندھ سے شروع کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا سب این آر او مانگ رہے ہیں میں نےکہا تھا انھیں دے دو ، عمران خان نے کہا میں این آر او نہیں دوں گا، ان کو عقل اور سمجھ ہے یہ اپنے ٹریک میں خود پھنسنے والے ہیں، یہ نہ ہو کہ ایسا وقت آجائے کہ ضمانتوں کی بھی اجازت نہ ہو۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کراچی کا ایک پلاٹ فروخت کردیں توریلوے خسارے سےنکل جائے ، میری موجودگی میں ایک مرلہ فروخت نہیں ہوگا ، بلاول بھٹوکو ٹرین سلیم مانڈوی وال اکے کہنے پردی تھی۔

انھوں نے کہا 43 کلو میٹر میں سے بیس کلومیٹر ٹریک خالی کرالیا ہے، پٹری کے دونوں طرف 50فٹ تجاوزات خالی کرا رہے ہیں، لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ خود ریلوے کی زمین خالی کر دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا سندھ کو چار ٹرین دیں گے ، ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی سفارش کی ہے ، میں نے کہا تھا کہ یہ پیسہ لگائیں گے، ریلوے کے پلاٹ لیزپر دیں گے بیچیں گے نہیں، 25سال بعد کے پی ٹی کی فریٹ ٹرین پنڈی روانہ کی۔

install suchtv android app on google app store