العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کیجانب سے طبی بنیاد پر ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سابق وزیراعظم نوازشریف اسکرین گریب سابق وزیراعظم نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نوازشریف نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے، تناﺅ کی کیفیت نوازشریف کی جان کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے، درخواست میں یوکے ،امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے سپیشلسٹ کی رائے کو شامل کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضمانت پر رہائی سے نیب کا کیس متاثر نہیں ہوگا، اپیل کے فیصلے تک سزا معطل کردی جائے۔

install suchtv android app on google app store