مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس، بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف عید کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق نے کی۔

ذرایع ن لیگ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عید کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی کے نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز احتجاجی جلسوں سے خطاب کریں گے، جلسوں کا شیڈول رمضان کے بعد طے کیا جائے گا۔

دریں اثنا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے، ہمارا بیانیہ ہے کہ وٹ کو عزت دو۔

مریم نواز نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بالا دستی سے ہی ملک چلے گا، حکومت کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے، موجودہ حکومت ووٹ کی عزت کو روند کر آئی، ہم لوگ جعلی مقدمات اور احتساب بھگت کے یہاں پہنچے، انشاء اللہ آپ کو مسلم لیگ ن میں جان نظر آئے گی، فری اینڈ فیئر الیکشن سے عوام کی ترجمان حکومت آئے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store