عالمی برادری اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی روکے: ملیحہ لودھی

 اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی

پاکستان نے اثاثہ جات کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام کیلیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو غیر قانونی اثاثہ جات کے خلاف یکجا ہو کر کام کرنا چاہیے۔

پاکستان کی جانب سے عالمی برادری کو غیر قانونی اثاثہ جات کے خلاف یکجا ہو کر کام کرنے کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اثاثہ جات کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے عنوان سے ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو رقوم اور اثاثہ جات کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی سے شدید نقصان پہنچتا ہے، قانونی پیچیدگیاں اور تکنیکی مسائل ترقی پذیر ممالک کیلیے اپنے اثاثوں کی واپسی مشکل بنا دیتے ہیں، دنیا کے تمام ممالک اثاثہ جات کی غیر قانونی نقل و حرکت روک کر اپنے وسائل عوام کی فلاح و بہبود کیلیے استعمال کر سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store