کویت نے ہر مشکل صورتحال میں پاکستان کی مدد کی ہے: وزیرخارجہ شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمو قریشی نے کویتی ہم منصب صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی ہے فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمو قریشی نے کویتی ہم منصب صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی ہے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ نے کویت سٹی میں افطارڈنر کے دوران اپنے کویتی ہم منصب صباح الخالد الحمد الصباح سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت نے ہرمشکل صورتحال میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اوراس کے عوام کے دلوں میں کویت اور اس کی حکومت کے لئے نہایت احترام ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کویتی وزیرخارجہ نے کہاکہ کویت میں پاکستانیوں کی خدمات قابل تعریف ہیں جو کویت کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ادھر کویت کے ممتاز تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کاروباری سرگرمیوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خواہشمند ہے کہ کویت کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں جس سے حکومت کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل میں مدد ملے گی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ کویت کی متعدد کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاروبار کررہی ہیں۔

 وزیرخارجہ شاہ محمو قریشی نے مزید کہا کہ حکومت نے اقتصادی سفارتکاری شروع کی ہے اور اس سلسلے میں تمام سفارتخانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے پرکشش مواقع سے آگاہ کریں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں۔

شاہ محمود قریشی نے کویت کے تاجروں کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاورں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہا ہے۔

install suchtv android app on google app store