ملک میں گیس چوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی: عمر ایوب

عمر ایوب فائل فوٹو عمر ایوب

پیٹرولیم کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ملک میں گیس چوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے گیس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس چوری جو اعدادوشمار میں ظاہر نہیں کی گئی کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

انہوں نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ سے کہا ہے کہ گیس چوری سے ہونے والے وہ نقصانات جو اعدادوشمار میں شامل نہیں کو کم کرنے کیلئے کوئی غفلت نہیں برتی جانی چاہیے اور انھیں ہدایات کی وہ گیس چوری کی روک تھام کیلئے اپنی کاررائیوں کو مزید موثر بنائیں۔

پیٹرولیم کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں گیس چوری کے خلاف جاری مہم کو آنے والے دنوں میں مزید تیز کیاجائے گا ۔ادھر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس چوری کے خلاف مہم کے دوران کراچی، لاڑکانہ اور سکھر ریجنز میں متعدد کارروائیوں کے دوران سینتالیس غیرقانونی گھریلو اور تین کمرشل کنکشن منقطع کردئیے کمپنی نے ان علاقوں سے غیرقانونی پائپ لائنوں کو بھی ہٹا دیا ۔کراچی میں کی گئی ایک اور کارروائی کے دوران کمپنی کی ٹیم نے 78 اپارٹمنٹس پر مشتمل MICASA بلڈنگ سے غیرقانونی گیس پائپ لائن کاٹ دی ہے۔

install suchtv android app on google app store