بلاول کی افطار پارٹی میں تمام چور ڈاکو اکٹھے، حکومت این آر او قطعاً نہیں دے گی: نعیم الحق

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی میں تمام چور ڈاکو اکٹھے ہورہے ہیں، حکومت این آر او کسی صورت اور قطعاً نہیں دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی افطار پارٹی میں تمام چور ڈاکو اکٹھے ہورہے ہیں، وہی لوگ ہیں جن کاخمیازہ پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا حکومت این آر او کسی صورت اور قطعاً نہیں دے گی، این آر او دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا اختر مینگل سمیت کسی کو بھی دعوت دیں ہمیں اعتراض نہیں، ان لوگوں نے 10سال تک پاکستان کو لوٹا ہے، غریب کو غریب سے غریب تر کردیا گیا۔

یاد رہے بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو اتوار کو اسلام آباد میں افطار ڈنر پر مدعو کرلیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت سینئر رہنماﺅں کو دعوت نامہ بھجوایا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store