مہنگائی کے گند کا منبع نواز اور زرداری ہیں، عمران خان انکے گند کی صفائی کر رہا ہے: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وزیر ریلوے شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کوعید کے بعد نکلنے دیں گے پتہ چل جائے گا، ڈالر اور مہنگائی کے گند کا منبع نوازشریف اور زرداری ہیں، مجھے تو ماں کے جنازے کے لیے ضمانت نہیں ملی تھی، ان لوگوں کو تو چھٹی والے دن ضمانت مل جاتی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایم ایل ٹو منصوبے میں غیرملکی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں، عید پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، اقتدار میں آنے کے بعد 30 ٹرینیں اور7 لاکھ مسافروں کااضافہ ہوا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا سکھر ریلوے اسٹیشن کی حالت ٹھیک نہیں ،خود دورہ کروں گا، گزشتہ 70سال میں ریلوے پر توجہ نہیں دی گئی جس سے مسائل ہوئے، ریلوے اسٹیشن کے ایک ہزار اسٹال ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیر ریلوے نے کہا ریلوے اسٹالزمیں ریلوے ملازمین کی بیواؤں کا کوٹہ رکھا گیا ہے، 20اور 21 گریڈ والوں سےمیں مایوس ہوگیا ہوں، میں 18 اور 19 گریڈ والوں کو چارج دے دوں گا۔

تجاوزات پر عدالتی فیصلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کے سی آرروٹ پر تجاوزات ختم کریں گے، 70 سال کی تجاوزات شیخ رشید کو جہیز میں ملی ہیں ، 30 دن میں تجاوزات کے خاتمے کاحکم ملا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر اور مہنگائی کے گند کا منبع نوازشریف اور زرداری ہیں، عمران خان ان کے گند کی صفائی کر رہا ہے، شریف برادران پیسے نہیں دیں گے، زرداری شاید دیدے، آصف زرداری میں پیسہ واپس دینےکا حوصلہ ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا عمران خان ان کےگندکی صفائی کررہاہے ، ہنگائی کے ذمےدار40سال کے ڈکیت ہیں یا 9مہینے کے حکمران ہیں ، بلاول سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے جواب دیا آپ کو2دلوں کی پاکیزہ محبت پسندنہیں۔

انھوں نے مزید کہا شریف برادران پیسے نہیں دیں گے، زرداری شاید دے دے، آصف زرداری میں پیسہ واپس دینےکاحوصلہ ہے، دولت چھوڑیں ان کی اپنی اولاد ان کےکام نہیں آرہی۔

سی پیک کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا سی پیک کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں، عالمی طاقتیں نہیں چاہتی پاکستان اورچین میں تعلقات مستحکم ہوں۔

وزیر ریلوے نے کہا عمران خان کی پوری کوشش ہےکہ انہیں این آراو نہ ملے، سندھ کو ایڈزکردیا گیا یہ لوگ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔

ان کا کہنا تھا سب چوراکٹھےہونےجارہےہیں، ایک گھنٹے میں ساری اپوزیشن ختم ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی کہتی ہے3 ماہ میں مگر میں کہتا ہوں 3 سال میں گند ختم ہوجائےگا، ہم اس گند پر ٹوکرا رکھ سکتے تھے ہم نے اس گند کو ہٹایا ہے۔

قوم کے مسئلے حل کر رہے ہیں اس میں دشواریاں ہیں ، 40 سال کے ڈکیت ذمے دار ہیں یا 9 ماہ میں حالات ٹھیک کرنے والے ؟ ہم نے جو قرضے لیے ہیں وہ ہمیں ادا کرنے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف نے بڑی مشکل سے دولت لوٹی ہے۔

install suchtv android app on google app store