زرداری اور فضل الرحمن کا گٹھ جوڑ، عید کے بعد حکومت کیخلاف مارچ

پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اسکرین گریب پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے

پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں اترنے کی تیاریاں تیز ہونے لگیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آئی ایم ایف اور دیگر قومی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق ہوا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں آنے کی تیاریاں تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا جس میں طے پایا کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے مؤثر ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔

install suchtv android app on google app store