وزیراعظم اور آرمی چیف کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم اور آرمی چیف کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار فائل فوٹو وزیراعظم اور آرمی چیف کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے، آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قمر زمان کائرہ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعظم عمران خان نے قمر زمان کے بیٹے کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے غمزہ والدین اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، لواحقین کے لییے صبروجمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ ہوا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جواں سال بیٹے اسامہ کی ٹریفک حادثے میں وفات پر دلی رنج ہوا، قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے قمر زمان کائرہ کے صاحب زادے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال پر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، حادثے میں زخمی ہونے والا اسامہ دوست بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

install suchtv android app on google app store