وزیراعظم عمران سے جاپانی سفیر کنینوری متسودا کی ملاقات

وزیر اعظم عمران سے جاپانی سفیر کنینوری متسودا کی ملاقات فائل فوٹو وزیر اعظم عمران سے جاپانی سفیر کنینوری متسودا کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے جاپانی سفیر کنینوری متسودا نے ملاقات کی، جس میں پاکستان، جاپان دو طرفہ تعاون بڑھانے اور علاقائی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملکی ترقی میں جاپان کے کردارکی تعریف کی اور کہا کہ جاپان پاکستان کی ترقی میں بہ طور شراکت دار ساتھ رہا۔

ملاقات سے متعلق جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری بڑھانے اور انسانی وسائل کے فروغ پر گفتگو کی گئی، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت کے شعبے میں بھی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کار دوست ماحول کو فروغ دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود ملکی ترقی کا بنیادی مرکز ہوگا، تمام شعبوں میں جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

دریں اثنا دونوں رہنماؤں نے پاک جاپان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، جاپانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

install suchtv android app on google app store