پاکستان جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع کرے گا: ایئر چیف

سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان فائل فوٹو سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی جبکہ پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر ملکی جریدے جینزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی۔، اییسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائےگا اور امید ہے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ءتک آپریشنل ہوگا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر کی شمولیت سے بلاک ٹو طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائےگی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہاکہ تربیتی امور کیلئے دو نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر B بھی شامل کیا جا رہا ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا شاہکار، جدید ترین آلات سے لیس ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 2017ء میں مزید 12 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پے اے سی نے 2009ءسے ابتک، 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے 1000ویں گھنٹے کی تکمیل پر معائنہ بھی مکمل کر لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store