محمد نور مسکان زئی نے وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

محمد نور مسکان زئی نے وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا فائل فوٹو محمد نور مسکان زئی نے وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

محمد نور مسکان زئی نے وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فیڈرل شریعت کورٹ کے وکلاء اور ججز نے بھی شرکت کی۔

قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے محمد نور مسکان زئی سے بطورچیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کا حلف لیا۔

یاد رہے کہ وفاقی شرعی کورٹ پاکستان میں اسلامی اور شرعی احکامات کے تناظر میں فیصلہ کرتی ہے۔ اس عدالت میں ملک سے سودی نظام کے خاتمے سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کی جا چکی ہے۔

شرعی حوالے سے اسمبلی سے منظور کردہ کوئی بل ہو یا پھر کسی بھی ادارے کی جانب سے کوئی غلط اقدام شرعی عدالت میں اس کے خلاف پٹیشن دائر کی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store