سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

سابق صدر آصف علی زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی تمام درخواستوں میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی، جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا یہ تولگتاہےطلبی اورضمانتوں کا سیلاب آرہا ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کی 7 اور فریال تالپورکی 3 درخواستوں پر سماعت کی۔

آصف زرداری، فریال تالپور ضمانت میں توسیع کے لیے چوتھی بار عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آصف زرداری کی 2 درخواستوں پر عبوری ضمانت 22مئی تک منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے اور آصف زرداری کو 5،5لاکھ  کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوپل 225 انکوائری میں بھی آصف زرداری کی عبوری ضمانت 12جون منظور کرلی ، ضمانت 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا نئے نئے طلبی کے نوٹسز آرہے ہیں، جس پر جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا یہ تولگتاہےطلبی اورضمانتوں کا سیلاب آرہا ہے۔

پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری کی ضمانت میں12جون تک توسیع کردی گئی۔

خیال رہے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کےکال اپ نوٹس پر سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپور کی عبوری ضمانت آج ختم ہورہی تھی۔

دوسری جانب آصف زرداری نے وکیل کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے مزید 2درخواستیں دائر کیں تھیں جبکہ نیب کی جانب سے دو مزید کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تھے، آصف علی زرداری کی پیشی کال اپ نوٹس کے مطابق کل ہے۔

 

install suchtv android app on google app store