پارلیمان کو 2 خاندانوں کو بچانے کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی: عمر چیمہ

عمر سرفراز چیمہ فائل فوٹو عمر سرفراز چیمہ

لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا پی ٹی آئی نے جواب دے دیا، عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کرپشن کی وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ کردار کے محاسبے پر نام نہاد جمہوری واویلا کرتے ہیں۔

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان کو کرپشن کی تعریف آتی تو عدالتی مفرور کو فرار نہ کراتے، وہ قوم کو جمہوریت اور پارلیمان کی بالا دستی پر بھاشن نہ دیں۔

انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پہلے اسحاق ڈار کے فرار ہونے کی وضاحت کریں، جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا اس کا محاسبہ ہو کر رہے گا۔

عمر چیمہ نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام کا ماتم کرنے یا دھکمیاں دینے سے معافی نہیں ملے گی، پارلیمان کو 2 خاندانوں کو بچانے کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور چور بازاری میں تفریق واضح کرنے کا وقت آ گیا ہے، جتنا مرضی شور مچالیں، مال حرام واپس دینا ہی پڑے گا۔

 

install suchtv android app on google app store