مریم نواز نے امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا

مریم نواز نے امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا فائل فوٹو مریم نواز نے امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز نے ایف آئی اے کی جانب سے امیر مقام کے بیٹےاشتیاق احمد کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آ تی؟؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں، فکر نا کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔

واضح رہے گذشتہ شب ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن کے الزام میں لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store