ایوان کے ماحول کو پرامن اور خوشگوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے: اسپیکر

ایوان کے ماحول کو پرامن اور خوشگوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے: سپیکر فائل فوٹو ایوان کے ماحول کو پرامن اور خوشگوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے: سپیکر

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایوان کے ماحول کو پرامن اور خوشگوار رکھنا حکومت اور حزب اختلاف کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں حکومت اور حزب اختلاف کے رہنمائوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موثر قانون سازی کے ذریعے عوام کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں اور ایوان کے وقار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ سپیکرنے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اسمبلی میں نمائندگی کی حامل جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے تمام سیاسی قوتیں کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس کے شرکاء نے اسمبلی میں قانون سازی اور ایوان کی کارروائی بلاتعطل چلانے کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں موجودہ سیشن اس ماہ کی چوبیس تاریخ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store