ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کررہے ہیں اسکرین گریب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کررہے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں کرتا، پوری قوم اس منصوبے پر متفق ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر پوری قوم متفق ہے، ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کی طرح سی پیک منصوبے کو بھی مکمل کریں گے، دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شاہ محمود نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں تعلقات بڑھیں گے، خطے میں معاشی ترقی ہوگی، اس لیے دشمنوں کو یہ منصوبہ کھٹکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، وہ آلہ کاروں سے کام لیتی ہیں، لیکن میں دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں سی پیک پر پوری قوم اور ایوان متفق ہے، پیغام دیتا ہوں کہ ایٹمی پروگرام پر رکاوٹوں کے باوجود کام مکمل کیا، انشاء اللہ پاکستان کے دشمنوں کو کام یاب نہیں ہونے دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب پر مجموعی طور پر 3 بل پیش کیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کا وعدہ ہے جنوبی پنجاب کو اس کا حق دلوائیں گے، جنوبی پنجاب پر دعوت دیتا ہوں کمیٹی بنا کر مشترکہ بل لایا جائے۔

install suchtv android app on google app store