جسٹس گلزار نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے فائل فوٹو جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے

جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف کھوسہ کے دورہ روس کے دوران فرائص انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزاراحمد نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا، جسٹس گلزار سے جسٹس عظمت سعید شیخ نےعہدے کا حلف لیا۔

جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےدورہ روس سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمےداریاں نبھائیں گے۔

کراچی میں تجاوزات سمیت کئی اہم مقامات کی سماعتیں جسٹس گلزارکی سربراہی میں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ روس میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store