آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مالیاتی پیکج پر معاہدہ طے پا گیا: مشیر خزانہ

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر اتفاق رائے ہوگیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کافی مہینوں کے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کو اسٹاف ایگریمینٹ کہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور مالیاتی پیکج پر معاہدہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 3 سالہ معاہدہ ہوا ہے جس کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کا کہا لیکن آئی ایم ایف نے انکار کردیا تھا تاہم معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کی حتمی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی، اس سے قبل وزیراعظم نے اسٹاف لیول معاہدے کا مسودہ مسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے حکومت آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج پر دستخط نہیں پاکستان کے معاشی سرینڈر کے کاغذات پر دستخط کررہی ہے اگلے چھ ماہ میں قوم وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردے گی۔

install suchtv android app on google app store