آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا

آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پیغام جاری کردیا فائل فوٹو آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پیغام جاری کردیا

پاک فوج کے شعبہِ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام کے پیغام جاری کردیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سےعوام الناس کے لیے پیغام جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیاکی اطلاعات پرکان نہ دھریں، آئی ایس پی آر نے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی تھریٹ الرٹ کی تصدیق کے لیے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ یا پھر سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس سے تصدیق کریں۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر آفیشل اکاؤنٹس موجود ہیں، مصدقہ اکاؤنٹس سے ہی خبریں اور عوامی پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلا کر سنسنی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے، صارفین بنا تصدیق کے انہیں آگے بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے جھوٹی خبر پورے ملک کو متاثر کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store