آرمی چیف جنرل باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات

آرمی چیف جنرل باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف جنرل باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے نئے جاپانی سفیر کنی نوری متسودا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے خطے میں کشیدہ فضا کو کم کرنے کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store