مہنگائی شریف برادران اور زرداری کی لوٹ مار کی وجہ سے ہوئی: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں سے ہی دنیا میں نام باقی رہتا ہے۔ 20 سالہ جدوجہد کے بعد آج زچہ بچہ اسپتال کا افتتاح کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 سالہ جدوجہد کے بعد زچہ بچہ اسپتال کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے۔ 11 جدید آپریشن تھیٹر اسپتال میں بنائے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کی دیانتداری کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔ مہنگائی شریف برادران اور زرداری کی لوٹ مار کی وجہ سے ہوئی ہے۔ عمران خان 2 سال کے اندر اندر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون اور ٹو منصوبوں سے 2 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ ریلوے بحال ہوگی تو ملک خوشحال ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ زچہ بچہ اسپتال کی سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ 70 لاکھ خاندانوں کوصحت انصاف کارڈ فراہم کیے جائیں گے، جبکہ راولپنڈی کیلئے 157 ارب کی رقم فراہم کی ہے۔

install suchtv android app on google app store