نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، ایٹمی طاقت بنایا: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے حکومت پنجاب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ کے امن کارکنوں کے ساتھ تعاون کریں، اگر جلوسوں میں کوئی گڑبڑ کی گئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، ملک خداداد کو ایٹمی طاقت بنایا، ہمارے پر امن کارکن اپنے قائد کو کوٹ لکھپت چھوڑنے جا رہے ہیں، میں پنجاب حکومت کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ مسلم لیگ کے امن کارکنوں کے ساتھ تعاون کریں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف افطار کے بعد جیل جانے کے لئے نکلیں گے، نواز شریف کو جیل تک الوداع کہنے کارکنان طے شدہ پروگرام کے مطابق پہنچیں گے اور پُرامن کارکنان کی قائد سے محبت اور یکجہتی کے اظہار کیلئے جلوسوں میں کوئی گڑبڑ کی گئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے حکومت پنجاب کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عقل اور ہوش کے ناخن لے، بوکھلاہٹ میں حماقت کا راستہ اختیار نہ کرے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایک مجرم کی جیل کیلئے جلوس کے ساتھ روانگی مضحکہ خیز ہے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو حکومتی مشینری حرکت میں آئے گی۔

install suchtv android app on google app store