حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی تباہی مچا دی ہے، خورشید شاہ

حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی تباہی مچا دی ہے، خورشید شاہ فائل فوٹو حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی تباہی مچا دی ہے، خورشید شاہ

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو آئی ایم ایف کی خواہش پر ہٹایا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کی تبدیلی کے پیچھے آئی ایم ایف نکلی، وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو آئی ایم ایف کی خواہش پر ہٹایا، میری معلومات کے مطابق اسد عمر کو ہٹانے میں باقر رضا کو استعمال کیا گیا، باقر رضا کے ذریعے پیغام پہنچایا گیا کہ آئی ایم ایف اسد عمر سے خوش نہیں، یہ بھی بتا دیا گیا کہ اسد عمر کی موجودگی میں آئی ایم ایف پیکج نہیں ملے گا، آئی ایم ایف سخت فیصلے نہ کرنے پر اسد عمر سے ناخوش تھی، آئی ایم ایف سمجھتی تھی کہ اسد عمر کو کچھ پتہ نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نئے فنانس منسٹر کا حق ہے اپنی مرضی کی ٹیم لائے، حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی تباہی مچا دی ہے، رمضان میں مہنگائی ویسے ہی 30 سے 40 فیصد بڑھ جاتی ہے، توقع تھی رمضان سے پہلے آئل قیمتیں بڑھانے کی بیوقوفی نہیں کریں گے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے سارا بوجھ غریبوں پر ڈال دیا گیا، یہ سارے پیسے غریبوں سے نچوڑ کر اپنی حکومت چلانا چاہ رہے ہیں، تصور بھی نہیں تھا کہ تیل کی قیمت 122 روپے لٹر ہو گی، ہمارے دور میں تیل 140 ڈالر فی بیرل اور اب 70 ڈالر فی بیرل ہے۔

install suchtv android app on google app store