چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک 7 مئی کو ہو گا: رویت ہلال کمیٹی

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا اسکرین گریب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک بھر میں پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل ہو گا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں ہوا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں چاند نظر نہیں آیا اور وہاں آج تراویح اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store