موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی اور صدارتی نظام آمریت کی علامت ہے: مولانا فضل الرحمن

 امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)  مولانا فضل الرحمن فائل فوٹو امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی اور صدارتی نظام آمریت کی علامت ہے جسے کوئی بھی سیاسی پارٹی قبول نہیں کرے گی۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ہماری اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

حکومت نے ملکی معیشت کو کمزور کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے ریاست کو خطرے میں ڈال دیا ہے، صدارتی نظام آمریت کی علامت ہے، جسے کوئی بھی سیاسی پارٹی قبول نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں غیر سنجیدگی اور بے حیائی پیدا کی۔

فیصل آباد میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلامی جا معات کو قومی دھارے میں لانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ آج تک دینی مدارس کے کسی طا لب علم نے نوکری کی بھیک نہیں ما نگی۔ ہم نے ریاست کا بے پناہ احترام کیا مگر ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

install suchtv android app on google app store