ایک خطہ ایک شاہراہ کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل روابط پرغور کرنا چاہیے: وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں دوسرے ایک خطہ ایک شاہراہ فورم کے رہنمائوں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں دوسرے ایک خطہ ایک شاہراہ فورم کے رہنمائوں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

 بیجنگ میں دوسرے ایک خطہ ایک شاہراہ فورم کے رہنمائوں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک خطہ ایک شاہراہ کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ہمیں ڈیجیٹل روابط ، محنت کشوں اور ہنرمندی کے تبادلے، علم، ثقافت اور جدت پر مبنی روابط پرغور کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہ اکہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے میں شامل ملکوں کو افرادی قوت میں ہنرمندی کو فروغ دینے کیلئے ثقافت اور سیاحت کے تبادلوں اور اس سے متعلق پروگراموں کی ترقی کیلئے سیاحتی راہداری قائم کرنی چاہیے ۔

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایک ارب لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا گیا، یہ تبدیلی چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا نظریہ پیش کیا ہے، منصوبہ معاشی استحکام اورعوامی رابطے کی رکاوٹیں توڑ سکے گا، معیشت کی مضبوطی اورعوامی خوشحالی کے لیے منصوبہ شاندار ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ چین کا ابتدائی شراکت دار بننا پاکستان کے لیے قابل فخر ہے،پاکستان اور چین سی پیک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جا رہے ہیں، موٹر وے، ہائی ویز اور ریلوے کا نظام بہتر کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاور پلانٹس اور خصوصی بندرگاہوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، بندرگاہوں کے ذریعے خطے اور براعظموں کوجوڑ رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store