پاک بحریہ کے افسروں اورجوانوں کو فوجی اعزازات سے نواز گیا

پاک بحریہ کے افسروں اورجوانوں کو فوجی اعزازات سے نواز گیا فائل فوٹو پاک بحریہ کے افسروں اورجوانوں کو فوجی اعزازات سے نواز گیا

پاک بحریہ کے افسروں اورجوانوں کو آج اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔

بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل کلیم شوکت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے سولہ کمانڈروں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) جبکہ سولہ افسروں کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ماسٹرچیف پیٹی آفیسر چیف پیٹی آفیسرز اور جوانوں کو تمغہ خدمت ملٹری کلاس ون، کلاس ٹو اور کلاس تھری سے بھی نوازا گیا۔

پانچ افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

پینتیس افسروں، چیف پیٹی آفیسروں، جوانوں اور بحریہ کے سویلین کو پاک بحریہ کے سربراہ کی طرف سے تعریفی اسناد دی گئیں۔

install suchtv android app on google app store