مذہبی تہواروں کو یکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے: نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری فائل فوٹو وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا رمضان اورعید کی شرعی طور پر بنیاد رویت ہلال پر ہے، مذہبی تہواروں کو یکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ افراد رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے، رویت ہلال کمیٹی 1974میں قرارداد کے ذریعے قائم کی گئی۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا رمضان اور عید کی شرعی طور پر بنیاد رویت ہلال پرہے، شہادت جمع کرنے اور پہنچانے کے مربوط نظام کی ضرورت ہے اور مذہبی تہواروں کو یکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے اور کرے تو کمیٹی سے پہلے چاند کے اعلان پر سزا کا تعین کرنا ہوگا۔

یاد رہے وزارتِ مذہبی امور رواں سال بھی رمضان المبارک اور عید ملک بھر میں ایک ساتھ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور برائے مذہبی بین ہم آہنگی نے رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت چاند کے لیے صوبائی اسمبلیوں سے قرارداد کی منظوری ضروری ہے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا۔

install suchtv android app on google app store