وزیر اعظم کی عالمی بینک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا سے ملاقات کی ہے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا سے ملاقات کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا سے ملاقات کرکے پاکستان کے اقتصادی معاملات اور نئی معاشی پالیسیوں سے آگاہ کیا، پاکستان کو ورلڈبینک سے 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے معاشی پروگرام پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے پاکستان کے اقتصادی معاملات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم کی جانب سے ورلڈبینک کی سی ای اوکوحکومت کی نئی معاشی پالیسیوں سےآگاہ کیاگیا، ملاقات میں مشیر خزانہ خفیظ شیخ ، مشیر تجارت رزاق داؤد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجودتھے۔

وزیراعظم عمران خان اور ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیوا کی ملاقات دورہ چین کی سائیڈلائن ملاقاتوں کاحصہ ہے، پاکستان کو ورلڈ بینک سے تقریباً 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے بھی آج ملاقات شیڈول ہیں، ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم کرسٹیان لوگارڈ کو ملکی معاشی صورت حال سے آگاہ کریں گے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے 24 اپریل کو حکومت نے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک حکام سے رابطے کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ بینک کے ی ای او سے ملاقات طے پائی تھی۔

واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان چین کے پانچ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے تو بیجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم چین کے صدر، نائب صدر اور وزیراعظم سےملاقات کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ شیخ رشید، فیصل واوڈا، عبدالحفیظ شیخ، رزاق داؤد اور ڈاکٹر عطا الرحمٰن بھی ہیں۔

چین روانگی سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا دورے کا مقصد اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے، چین مضبوط اور دوست ہمسایہ ملک ہے، پاک چین دوستی کسی علاقائی، بین الاقوامی پیش رفت سےمتاثرنہیں ہوگی، چینی صدر سے دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کروں گا۔

install suchtv android app on google app store