موجودہ نظام میں بعض قوانین ترقی کی راہ میں حائل ہیں: نعیم الحق

گورنر پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں: نعیم الحق فائل فوتو گورنر پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں: نعیم الحق

وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی امور کے مشیر نعیم الحق نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تبدیلی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

نعیم الحق نے پارٹی میں اختلافات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا اثاثہ ہیں، وہ مصروفیت کی وجہ سے عشائیے میں نہیں آ سکے تھے۔ نعیم الحق نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تبدیلی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ق لیگ سے بھی تعلقات اچھے ہیں، پرویز الٰہی کے کام کی وزیر اعظم عمران خان نے بھی تعریف کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں تاہم عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے، صدارتی نظام کی باتوں میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، ہم بلدیاتی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں، اور ہماری توجہ ترقیاتی کاموں پر ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ نظام میں بعض قوانین ترقی کی راہ میں حائل ہیں، اس لیے ہم 7 نئے قوانین لے کر آ رہے ہیں، جن کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ میں اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد ق لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store