بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر محمد سہیل دم توڑ گیا

بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر محمد سہیل انتقال کر گیا ہے فائل فوٹو بھارتی جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر محمد سہیل انتقال کر گیا ہے

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی ماہی گیر دم توڑ گیا تاہم اس کی موت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

کراچی کے رہائشی محمد سہیل کو بھارتی فورسز نے 2016 میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جیل میں قید محمد سہیل آج دم توڑ گیا تاہم اس کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی۔

اس سے قبل 20 فروری کو بھارتی صوبے راجستھان میں جے پور کی سینٹرل جیل میں قید شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store