پاکستان روایتی پاک چین دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: سربراہ پاک بحریہ

پاکستان روایتی پاک چین دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: سربراہ پاک بحریہ فائل فوٹو پاکستان روایتی پاک چین دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں چینی بحریہ کے70 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے چینی بحریہ کے یوم تاسیس کے حوالے سے ہونے والے انٹرنیشنل فلیٹ جائزہ کا بھی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے چین کے قومی دفاع کے وزیر Wei Fenghe سمیت چین کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان روایتی پاک چین دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو خطے کےلئے تقدیر بدلنے کاحامل منصوبہ قرار دیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store