آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی نائب وزیرِ دفاع محمد بن عبداللہ العائش نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دل چسپی کے امور، دفاعی اور سلامتی کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ 11 اپریل کو تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مروز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تاجکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعاون سے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔

install suchtv android app on google app store