سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، نیب نے طلب کرلیا

نیب نے سابقہ وفاقی وزیر منظور وٹو کو طلب کرلیا ہے فائل فوٹو نیب نے سابقہ وفاقی وزیر منظور وٹو کو طلب کرلیا ہے

اپنے حلقے میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کوآج نیب نےطلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کو آج طلب کرلیا ہے ، میاں منظور وٹو پر 400 سےزائد غیر قانونی تقرریوں کاالزام ہے، انھوں نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرمنظوروٹوکےخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال کی تحقیقات اور مبینہ کرپشن پرتحقیقات جاری ہے۔

تحقیقاتی ادارے نے یوٹیلٹی کارپویشن میں منظور وٹو کے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا تھا ۔

نیب نے سابق وفاقی منظور وٹو کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، منظور وٹو نے 2008 میں وزارت صنعت وپیداوار میں دوستوں کو نوازا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 200 سے زائد ایریا منجیینرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، جن میں من پسند افراد کو نوازا گیا۔

میاں منظور وٹو نے آسامیاں پیدا کرنے کے لئے دس یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا منجیر لگایا جبکہ اس سے پہلے ایک ایریا منجیر پندرہ یوٹیلٹی اسٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔

خیال رہے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھی۔

install suchtv android app on google app store