وزیر داخلہ کا چھ ارکان قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعتراف

وزیر داخلہ اعجاز شاہ فائل فوٹو وزیر داخلہ اعجاز شاہ

موجودہ حکومت نے چھ ارکان قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعتراف کرلیا۔ حکومت نے ای سی ایل میں ڈالے گئے 461 افراد کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، سعد رفیق، افضل کاکڑ کے نام ای سی ایل میں ہیں، نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام بھی فہرست میں موجود ہے، نام وفاقی کابینہ کے فیصلےکے تحت ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ارکان اسمبلی کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں، بلاول بھٹو، علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام ای سی ایل سے نکال دیے۔

اعجاز شاہ نے بتایا محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام نفرت انگیز تقاریر کے باعث‌ ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے، سعد رفیق کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ کی ریڈ زون بشمول بلیو ایریا میں احتجاجی سرگرمیوں پرپابندی کی سفارش کی۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہائیڈ پارک کی طرح پر مخصوص جگہ احتجاج کے لئے مختص کی جائے، احتجاجی سرگرمیوں کے لئے موزوں ترین جگہ ایف نائن پارک ہے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ اسلام آباد کی مجاز اتھارٹی شکر پڑیاں گراؤنڈ کو ڈیموکریسی پارک قرار دے چکی ہے، اسلام آباد کےعوام کے بہتر مفاد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store